Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ویری فیکیشن وزٹس کا نیا شیڈول جاری

محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں ویری فیکیشن وزٹس کا نیا شیڈول باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اگلا مرحلہ 10 مارچ تک جاری رہے گا۔

اس دوران سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی، انتظامی اور طلبہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ویری فیکیشن وزٹس کا مقصد سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے اندراج، سہولیات اور تعلیمی ریکارڈ کی شفاف جانچ کو یقینی بنانا ہے۔

وزٹس کے دوران متعلقہ افسران سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کریں گے، جس کی روشنی میں آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔

محکمہ سکولز ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مارچ کے آخری دو عشرے میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کی وجہ سے کسی قسم کے ویری فیکیشن وزٹس نہیں ہوں گے، تاکہ تدریسی عمل اور مذہبی سرگرمیوں میں خلل نہ پڑے۔

اس دوران سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریکارڈ مکمل اور اپ ڈیٹ رکھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ویری فیکیشن عمل مکمل ہونے کے بعد کارکردگی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی، جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button