Breaking NewsEducationتازہ ترین
آج تمام سکولز کھلے رہیں گے

اس سلسلے میں تمام ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جائے کہ یوم آزادی اور یوم کشمیر کی تیاری کے سلسلے میں آج5 اگست کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کھلے رہیں گے۔
تمام اسکولوں کے تصویری ثبوت بھیجیں 11 اگست سے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ سکولوں میں موجود رہے گا پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں 100فیصد صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا اور 14 اگست کے ضروری انتظامات کریں۔
14 اگست جشن آزادی پروگرام کے لیے ایس اوپیز جاری کردئے گئے ہیں، جس میں تلاوات، نعت شریف، ملی نغمہ کا مقابلہ،. تقریر کا مقابلہ ٹیبلو،کے مقابلے کرائیں اور طلباء میں اسناد اور انعامات کی تقسیم کی جائے ۔



















