Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے سرکاری سکولوں کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ
سرکاری سکولوں کا بجٹ ایک ہزار روپے فی طالب علم سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے فی سکول کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، فنڈز اساتذہ کی ٹریننگ،معمولی تزئین و آرائش، چوکیدار اور نائب قاصد کی عارضی ریکروٹمنٹ پر خرچ ہوسکیں گے ۔
بتایا گیا ہے کہ فنڈز اساتذہ کی ٹریننگ،معمولی تزئین و آرائش، چوکیدار اور نائب قاصد کی عارضی ریکروٹمنٹ پر خرچ ہوسکیں گے، فنڈز سکولز کو نان سیلری بجٹ کی مد میں فراہم کیے جائیں گے۔
اس سے قبل سکولوں کو ہر تین ماہ بعد طلباء کی تعداد کے مطابق فنڈز جاری کیے جاتے تھے، مذکورہ فنڈز کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن پر بھی خرچ کیے جاسکیں گے، فنڈز کا باقاعدہ سالانہ بنیادوں پر شفاف آڈٹ کروایا جائے گا ۔