Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ

انسداد ڈینگی سرگرمیاں نہ کرنےو الے سکولوں کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق پیف نے تمام پارٹنر سکولوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ انسداد ڈینگی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں، اور مقررہ ایس او پیز پر پورا عمل کیا جائے عدم تعاون پر سکولوں پر روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ کیا جائے گا ،جو ان کی ماہانہ ادائیگی سے کاٹا جائے گا۔
جرمانہ ایک فیصد روزانہ کی بنیاد پر ہوگاز ایک دن سرگرمی نہیں کی تو ایک فیصد، دوسرے دن نہیں کی تو دو فیصد اور تیسرے دن بھی نہ کرنے پر تین فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا اور یہ تسلسل کے ساتھ بڑھایا جائے گا۔
اس لئے تمام پارٹنر سکول اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسداد ڈینگی کارروائی روانہ کی بنیاد کی جائے، اور اس کو اپلیکیشن میں اندارج کیا جائے، اور فرضی کارروائیوں سے گریز کیاجائے ۔




















