Breaking NewsEducationتازہ ترین
سائنس مضامین کا امتحان دینے والے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سائنس مضامین کا امتحان دینے والے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
پوراسال گزر گیا لیکن میٹرک اور انٹر کے طلبا کو پریکٹیکل کی کاپیاں نہیں مل سکیں، میٹرک اور انٹر کا امتحان شروع ہونے میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں بھی پریکٹیکل کی کاپیاں نہ ملنے سے 22 لاکھ بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
طلبا کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیاں فراہم کی جائیں محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ بچوں کو پریکٹیکل کاپیوں کی فراہمی کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ سے رابطے میں ہیں۔


















