Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکاٹ لینڈ نے پاکستانی خواتین طالبات کےلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا

برٹش کونسل کے زیر انتظام سکاٹ لینڈ پاکستان اسکالر شپ برائے نوجوان خواتین اور لڑکیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، یہ اسکالرشپ پاکستان بھر میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ کسی بھی یونیورسٹی میں پاکستانی خواتین کے لیے بیچلر اور ماسٹرز/ایم فل کی تعلیم کے لیے فنڈ فراہم کرتی ہے۔

سکاٹش حکومت کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی، ان گرانٹس کا مقصد خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانا، ان کی صلاحیتوں اور خواہشات کو حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے، برٹش کونسل پاکستان میں سکیم کا انتظام کرتی ہے اور منتخب سکالرز اور یونیورسٹیوں کے ساتھ براہ راست یا نامزد یونیورسٹی فوکل پرسنز کے ذریعے رابطہ کرتی ہے۔

اس اسکالرشپ میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ پاکستانی یونیورسٹی میں دو سالہ ماسٹرز/ایم فل یا چار سالہ بیچلر ڈگری ایجوکیشن ، پائیدار توانائی ،فوڈ سیکیورٹی، زراعت ہیلتھ اورسائنسز کے لئے ہے۔

درخواست دہندگان کے لئے لازمی ہے وہ پاکستانی شہری ہوں اور اس وقت پاکستان میں مقیم ہوں، درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔ درخواست دینے کے لیے طلباء ویب سائٹ پر جا کر آن لائن فارم اور درخواست بھر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button