Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی چور کے تشدد کا بدلہ، ایس ڈی او نے تین سو گھروں کی بجلی بند کردی

22 اگست کی شب آٹھ بجے سے سب ڈویژن شجاع آباد سے ملحقہ خواجہ خدا یار فیڈر بستی خان پور قاضیاں کے تین سو سے زائد گھروں کی بجلی بند ہے جو 23 اگست کی شب بھی بحال نہیں ہوسکی۔

ایس ڈی او شجاع آباد کا کہنا تھا کہ خانپور قاضیاں کے ساتھ موضع بلے واہن ضلع مظفر گڑھ ہے، یہاں پر بجلی چوری پکڑنے پر صارف نے میپکو اہلکار کو زخمی کیا ہے، ہمارا عملہ محفوظ نہیں ہے، اس لئے وہاں کام نہیں ہوسکتا۔

جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ فرد واحد کی سز ا اتنی بڑی آبادی کونہ دیں، لیکن آخری اطلاع تک تا حال بجلی بحال نہیں ہو سکی اور گرمی کی شدت سے مسلسل چوبیس گھنٹے سے معصوم بچے بڑے بوڑھے اور بیمار تڑپ رہے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہےکہ ایس ڈی او کی انا کی وجہ سے چوبیس گھنٹے سے بجلی بند ہے، متاثرین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایس ای میپکو سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر بجلی بحال کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button