Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ : ایس ای ملتان

ایس ای میپکو انجینئر فرحان شبیر ملک نے کہا ہےکہ واپڈا کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، انہی کی بدولت میپکو ترقی کر رہا ہے۔
راشد یامین کا بھاری اکثریت سے زونل چیئرمین بننا یہ مزدوروں سے ان کی محبت کا نتیجہ ہے، یہ مزدور دوست یونین لیڈر ہے اور میپکو کی ترقی کے لیے بھی پوری ہائیڈرو یونین دن رات کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اظہار تشکر کے لئے آئے ہوئے چوہدری خالد نو منتخب زونل چیئرمین ملتان سرکل چوہدری راشد یامین اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مختلف چیرمینز ودیگر عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے آفس میں ورکرز کا کوئی کام نہیں روکے گا، اور انکے تمام مسائل اور مطالبات پورے ہونگے ۔

اس موقعہ پر چوہدری محمد خالد اور زونل چیئرمین چوہدری راشد یامین نے کہا کہ ہائیڈرو یونین مرکزی صدر لطیف نظامی اور سیکٹری جنرل خورشید احمد خاں کی قیادت میں متحد ہے، اور ہماری یونین ہی مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہم سب مل کر میپکو کی مزید ترقی کے لیے کام کریں گے، بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

اس موقعہ پر ڈویژنل سب ڈویژنل چیرمینز راؤ محمد اسلم ٖ الیاس جٹ ٖ بابر ملک ٖ عاطف خان شہزاد علی ٖ ملک تنویر ٖ احسن نانڈلہ ٖ شفاقت چوہدری ٖ محمد اجمل ٖ رانا طیب ٖ عشرت علوی ٖ سلیم شاہ ٖ چوہدری سلیم ٖ عاشق ڈوگر ٖ سعید احمد ٖ مختیار ملک ٖ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل غلام محی الدین میتلا ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔

آخر میں ہارنے والے رانا مظہر لطیف کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ساتھ چلنے کے لیے آمادہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button