Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس بڑا مطالبہ سامنے آگیا

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کااجلاس زیر صدارت رانا دلشاد علی منعقد ہوا۔

اجلاس میں راؤ ساجد مصطفی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ راؤساجد مصطفی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ ایجوکیٹرز کےپے پروٹیکشن پرجلد از جلد عمل کیا جاۓ جس اضلاع میں کافی عرصے سے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی اور ای اس ٹی سے ایس ایس ٹی پروموشن زیر التوا ہیں، فوری طور پر ان کی پروموشن کی جائیں، مہنگائی کے تناسب سے تنخواؤں میں اضافہ کیا جاۓ۔

ہاؤس رینٹ نئی تنخواہ کے مطابق دیا جاۓ۔
اساتذہ کے میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیا جاۓ۔

اجلاس میں شہزاد ظفر، راؤ ذوالفقار احمد، شہزاد فہیم، غلام عباس، چوہدری محمد فاروق، راؤ جاوید، راؤ عبدالخالق، افنان اشفاق، حاجی احمد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button