Breaking NewsEducationتازہ ترین
چار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی قائم

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف جھنگ، یونیورسٹی آف بھکر ، یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کےلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
جس کےلئے سر چ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس کے کنوینئر سابق وفاقی وزیر شفقت محمودہوں گے ، جبکہ ممبران میں ڈاکٹر خالد حمید شیخ سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، پروفیسرڈاکٹر عارف نیاز بٹ یوایم ٹی لاہور، چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن جبکہ سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری ایچ ای ڈی سر انجام دین گے ، کمیٹی ان یونیورسٹیوں کےلئے مناسب امیدواروں کا چناؤ کرے گی ۔



















