Breaking NewsNationalتازہ ترین
کراچی میں ‘اومی کرون’ کا دوسرا کیس رپورٹ، متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار

پاکستان میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ، اس حوالے سے ذرائع محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پینتیس سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، جس میں پہلےکورونا اور بعد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص کوہوٹل کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، تاہم وہ ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق قرنطینہ پر سیکیورٹی محکمہ داخلہ پولیس اورمتعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے، نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 19 میں سے 5 کی سیکونسنگ ابھی ہونی ہے ، قرنطینہ میں سیکیورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی ہے ، سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث 38 افراد قرنطینہ سے بھاگ چکے ہیں۔
محکمہ صحت ذرائع نے کہا ہے کہ کیٹیگری سی اور امی کرون والے ممالک پرسفری پابندی لگائی ہے ، برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔



















