Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا دورہ ملتان

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے دورہ کیا اور کپاس کی اگیتی کاشت مہم کے حوالے سے اہم بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال پنجاب بھر میں 32 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 7 لاکھ ایکڑ رقبے پر اگیتی کپاس کاشت کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کپاس کی اگیتی کاشت مہم کی پنجاب بھر میں نمائندگی کرے گی اور کسانوں کو نئی ورائٹیز اور جدید بیج فراہم کیے جائیں گے تاکہ موسمی حالات سے مقابلہ کیا جا سکے اور ماضی کی طرح کپاس کی پیداوار کی بحالی ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ یونیورسٹی ریجنل ایگریکلچر کے پلیٹ فارم سے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کپاس کی لائنز کی ڈسپلے کا اہتمام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ پاپولیشن والی لائن (زیادہ پیداوار دینے والی نسل) جو چین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، اس کی ابتدائی جانچ مکمل کر لی گئی ہے، اب اسے بڑے پیمانے پر جانچنے کا مرحلہ ہے۔

وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے دنیا کے اس طریقہ کار کو اپنانے کی طرف گامزن ہے، جہاں مشینری کے ذریعے مکینیکل پکنگ سے کپاس حاصل کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بھی یونیورسٹی فعال اقدامات کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button