سیکرٹری زراعت زرعی یونیورسٹی پہنچ گئے
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)افتخار علی سہو کا دورہ، انہوں نے یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈائریکٹر(پی این ڈی)عمران محمود نے زرعی یونیورسٹی میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبہ جات بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی دیگر زرعی اداروں کے ساتھ مل کر جدید زراعت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے، کیونکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے خصوصا ساؤتھ پنجاب زراعت کا قلعہ ہے ، اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔زراعت کی بہتری کیلئے زرعی یونیورسٹی ملتان کے کردار کو سراہا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے سیکرٹری زراعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان جدید رجحانات پر زرعی تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔
یونیورسٹی طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے نئے ہاسٹل کا سنگ بنیاد اسے سلسلے کی کڑی ہے۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر، ڈینز ڈائریکٹرز اور چیئرمینز موجود تھے۔