Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان نے ایجوکیشن کے پرچہ میں نقل کرتے ہوئے امیدوار کو پکڑ لیا

ملتان بورڈ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایجوکیشن اور فزکس کے پرچہ جات تھے۔

سیکرٹری بورڈ خرم قریشی نے صبح امتحانی مرکز نمبر 596 گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گل گشت کالونی ملتان کا وزٹ کیا، دوران چیکنگ امیدوار محمد مشاہد منظور رول نمبر 828363 کو ایجوکیشن کے پرچہ میں نقل کرتے ہوئے بمع مواد پکڑا، اور سنٹر سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہ مذکورہ امیدوار کے خلاف اندراج مقدمہ اور گرفتاری کیلئے فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابط کریں۔

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے امتحانی عملہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے صاف وشفاف انعقاد کو ہرصورت یقینی بنائیں، اور بوٹی مافیا کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button