سیکر ٹری بورڈ ملتان خرم شہزاد کو بڑی ذمے داری مل گئی

جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں شفاف امتحانات کےلئے سنٹر وں پرایک ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ، ذمے داری سیکرٹری بورڈ ملتان کوسونپ دی گئی۔
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں میڑک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شفافیت کو سو فیصد تک یقینی بنانے کےلئے وزیر اعلیٰ نے بڑا قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کے امتحانی سنٹروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ،جو سنٹرل کنٹرول ہوں گے، جس کا مرکزی کنٹرول روم لاہور میں ہوگا۔
اس پراجیکٹ کےلئے پہلے مرحلے میں ایک ہزار کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ آئندہ سال 2026 کے سالانہ امتحان سے قبل کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جاسکے، یہ کیمرے وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لگائے جائیں گے اوریہ کیمرسے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن فراہم کرے گی۔
ان کی کیمرں کی تنصیب کی لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا کنوینئر تعلیمی بورڈ ملتا ن کے سیکرٹری خرم شہزاد قریشی کو بنایا گیا ہے، ممبران میں کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ اور ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر، ممبر/ سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور ہوں گے۔
یہ کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل تفصیل لیکر ان کی تقسیم اور تنصیب مقررہ ایس اوپیز کے تحت یقینی بنائے گی۔
سیکرٹری بورڈ ملتان اس اسائنمنٹ کے لیے فوکل باڈی کے طور پر کام کریں گے اور کام کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنانے اور ریکارڈ محفوظ بنائیں گے ۔




















