Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان کا پیف آفس کا دورہ

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، بلوچستان عبدالرؤف بلوچ نے اپنے وفد کے ہمراہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) صدر دفتر کا دورہ کیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی نے وفد کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا ، اور پیف کے تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی پیف نے وفد کو بتایا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت اپنے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹد سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں 7ہزار سے زائد پارٹنرز سکولوں کے ذریعے ساڑھے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

نلتان انہوں نے بتایا کہ پیف اپنے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو نصابی کتب بھی مفت فراہم کرتا ہے تاکہ کوئی بھی مشکل پیف کے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے درمیان نہ آسکے۔

نےایم ڈی پیف نے وفد کو بتایا کہ ورلڈ بنک نے بھی اپنی شائع شدہ رپورٹ میں پیف کو تعلیمی میدان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا بہترین ماڈل قرار دیا ہے۔

ایم ڈی پیف نے وفد کو بتایا کہ پیف میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ چولستان کے صحرائی علاقوں میں بھی علم کی شمع روشن کر رہا ہے، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے چولستان کی 172سائٹس پر مزید نئے سکول کھولے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پیف تھل پروجیکٹ بھی شروع کر نے جا رہا ہے جس کے تحت تھل میں رہنے والے بچوں کو بھی مفت تعلیم فراہم کی جا سکے گی۔

ایم ڈی پیف نے وفد کو پیف کے مانیٹرنگ نظام، سکولوں میں لیے جانے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اور پیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم (SIS) کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

بعد ازاں سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبدالرؤف بلوچ نے پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیف ایک مربور تعلیمی نظام کے ساتھ بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پیف اپنے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔

میٹنگ کے اختتام پر ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کو پیف کا سوینئرپیش کیا ، اور وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button