Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ
ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، تمام تعلیمی بورڈز کی آڈٹ اسٹڈی کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد آڈٹ کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
بورڈز کی تاریخ میں پہلی بار یہ آڈٹ سٹڈی کروائی جائے گی، جس کے حوالے سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔
صوبے بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کی آڈٹ سٹڈی کروائی جائے گی، جس میں گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ آڈٹ تھرڈ پارٹی سے آزادانہ طور پر سو فیصد میرٹ پر کروایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آڈٹ فرم کی سفارشات کی روشنی میں اصلاحات لائی جائیں گی۔
آڈٹ فرم بورڈ کے مالی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز بھی پیش کرے گی۔