سکولوں اور کلاسز کو روایتی انداز سے سجانے کا حکم جاری
سیکرٹری ایچ ای ڈی ساؤتھ پنجاب نے کلاسز کی تزین و آرائش کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں ڈی پی آئی سکولز کی طرف سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایچ ای ڈی ساؤتھ پنجاب نے سکولوں کا اچانک دورہ کیا، جس میں مشاہدہ کیا گیا کہ کلاسز کو تعلیمی ماحول کے مطابق تیار نہیں کیاگیا تھا ، کوئی چارٹ یا نقشہ نہیں لگایا گیا، فنڈنگ کا بغیر پلاننگ کے استعمال کیاگیا تھا۔
اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر تمام معاملات سے الگ نظر آتے تھے۔
ان حالات میں ڈپٹی سیکرٹری نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کلاس روم کے باہر کلاس اور انچارج کا نام ہونا چاہیے، کمرہ جماعت میں ہاتھوں سے بنے ہوئے چارٹ لگے ہونے چاہیں، کمرہ جماعت میں بورڈ، مارکر، ڈسٹر، وغیرہ کی فراہمی لازمی بنائے جائیں۔
نوٹس بورڈ کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جائے، ٹیچرز ڈائری ہونا ضروری ہے، پوزیشن ہولڈرز طلباء کے نام اور کمرہ جماعت میں ٹائم ٹیبل کی موجودگی ضروری ہے ، کمرہ جماعت اور سکول کی دیواروں پر قومی ہیروز کی تصاویر اور قومی شعراء کی شاعری اور سکول کی تاریخ کا بورڈ لگایا جائے ۔