سیکرٹری ایچ ای ڈی جنوبی پنجاب زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سائوتھ پنجاب بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عطاء الحق ، ڈپٹی سیکرٹری آفتاب حسین اور ڈی پی آئی کالجز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر فرید شریف تھے۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سائوتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی اور تعلیمی امور پر باہم گفتگو کی۔
بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کمیٹی روم میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و دیگر تعلیمی افسران کو یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات اور فیکلٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
اس موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ ، ٹریژار صفدر عباس خان ، ڈین ڈاکٹر مسعود اختر ،ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر عامر نواز ودیگر افسران موجود تھے۔
سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹراحتشام انور نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ان کا پہلا وزٹ ہے اور انہیں یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ سائوتھ پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی علم کی شمعیں روشن کررہی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ بطور سیکرٹری ایجوکیشن سائوتھ پنجاب میری کوشش ہوگی کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سمیت تمام علمی درس گاہوں کے سربراہان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہوں اور ہر ممکن کوشش کروں گا کہ ان اداروں کی ترویج اور ترقی کے لیے جو اقدامات کرسکوں وہ کرتا رہوں گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی یونیورسٹی آمد اور ان کے اس یونیورسٹی کے لیے جذبات کو قدر کی نگاہ سے جاننے پر خصوصی کلمات ادا کیے اور کہاکہ ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے اس ادارے کے لیے ہر وہ قدم اٹھائیں جس سے یونیورسٹی کی مزید بہتری ہو ۔
آخر میں وائس چانسلر نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ان کے رفقاء کار کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کرایا۔



















