Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیکریٹری ایچ ای ڈی جنوبی پنجاب کا امتحانی مراکز کا دورہ
سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن بوسن روڈ ملتان میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے امتحانی مرکز کے دورہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شفاف، پر امن میٹرک امتحانات کا انعقاد ہمارا مقصد ہے، امتحانی مراکز میں طالبات کو پر امن ماحول فراہم کیا گیا ہے، مراکز میں کسی قسم کی افراتفری اور غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
محمد الطاف بلوچ نے امتحانی مراکز پر فراہم کردہ سہولیات مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن کے دورے کے دوران سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کالج کے زیر تعمیر نیو بلاک کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو بلڈنگ کا تعمیراتی کام معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔