Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری سکولز کا دو فروری سے پنجاب بھر کے دوروں کا فیصلہ، ہیڈ ماسٹرز کو ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت

محکمہ سکولز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) کی جانب سے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) اور ضلعی تعلیمی اتھارٹیز (ڈی ای اے) کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سیکرٹری سکولز سوموار سے اچانک دورے کریں گے اس لئے سیکرٹری کے اچانک دوروں کے حوالے سے فوری اور مؤثر تیاری یقینی بنائیں۔

تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت جاتی ہے کہ وہ ان دوروں کے لیے ہر لحاظ سے اپنی تیاری مکمل رکھیں، دوروں کے لیے ایک مخصوص "پروفارما” جاری کیا گیا ہے، جسے تمام اسکولوں کے سربراہان کو فوری طور پر فراہم کر کے یقینی بنایا جائے کہ وہ اس میں درکار تمام معلومات مکمل کر کے تیار رکھیں۔

دورے کے دوران اس پروفارما میں دی گئی معلومات کی زمینی حقائق سے تصدیق کی جائے گی، لہٰذا معلومات کی درستگی اور شفافیت انتہائی اہم ہے۔

تمام افسران سے اس معاملے میں سنجیدگی اور فوری عمل درآمد کی توقع کی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button