Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری سکولز نے چارج سنبھال لیا

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری رانا سلیم احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے محکمہ کے افسران اور دیگر سٹاف کے ساتھ اپنے تعارفی اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے مختلف منصوبوں اور انیشی ایٹوز بارے بریفنگ لی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) سروش فاطمہ شیرازی نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو سکولوں اور طلبہ کی تعداد، آؤٹ آف سکول چلڈرن، ٹرانس جینڈر سکول پراجیکٹ، صبح نو سکول، سٹوڈنٹ کونسل، سکول ہاکی لیگ، سکول اولمپکس، فروغ پروگرام، چلڈرنز گرین بک اور سٹوڈنٹس پرفارمنس ایویلیوشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کے موجودہ انفراسٹرکچر کے مطابق وسائل کا درست استعمال کیا جائے، اور سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن بڑھانے پر فوکس کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی کی لحاظ سے سکولوں کی تعداد کا تناسب تیار کیا جائے تاکہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں تعلیمی سہولیات کو ممکن بنایا جا سکے۔

تعارفی اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹریز خواجہ مظہر الحق، سیف اللہ خان، محمد فیصل شہزاد، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر شبیر احمد، سیکشن آفیسرز محمد جمشید خان، حنا چوہدری، میاں صدیق احمد، قرۃ العین، اللہ رکھا اور مانیٹرنگ افسران شریک تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب میں نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری رانا سلیم احمد قبل ازیں سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ جنوبی پنجاب کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button