Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : سیکرٹری سکولز سمرا پبلک سکول کا دورہ کریں گے

گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی اسکول ملتان میں سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ایجوکیشن کے ملتان کے کنفرم دورے کے پیش نظر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی تکمیل اور دیگر دفتری امور کو ہدایات کے مطابق حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اسی دوران سینئر ٹیچر چوہدری محمد علی کی قیادت میں اساتذہ کے وفد نے ملتان کینٹ سے بلیک گاؤن خریدے اور اجتماعی طور پر پہن کر یکجہتی اور نظم و ضبط کا اظہار بھی کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 23 فروری سے اسکول کا وقت صبح 8:15 بجے مقرر ہوگا تمام سٹاف معززین وقت کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے کم از کم پندرہ منٹ قبل یعنی صبح 8:00 بجے اسکول میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

مزید برآں تمام کلاس ٹیچرز اپنے اپنے واٹس ایپ گروپس میں طلبہ کو بروقت اطلاع کریں کہ وہ باقاعدگی سے، نہا دھو کر، مکمل وردی میں ملبوس ہو کر اسکول حاضر ہوں اور بلا عذر غیر حاضری سے اجتناب کریں۔

حاضری کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button