Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب سرفراز حسین مگسی کا زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں اسپیشل سیکرٹری زرعت ساؤتھ پنجاب سرفراز حسین مگسی کا دورہ، اس دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی، ان ترقیاتی منصوبوں میں گرلز ہاسٹل،سپورٹس کمپلیکس اور جینوم سینٹر شامل تھے۔

اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا یہ ویژن ہے کہ پاکستان کی زراعت کے لیے دن رات کام کیا جائے۔زراعت کی ترقی کے لیے زرعی یونیورسٹیاں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اسپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے یقین دلایا کہ ان منصوبوں میں جدید ایگریکلچر ریسرچ سینٹر 472 ملین لاگت سے اور نئے گرلز ہاسٹل کے لیے 222ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ان پروجیکٹس کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ان سہولیات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے اسپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محمد آصف رضا ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ساؤتھ پنجاب،رانا مبشر،رانا محمد طفیل پروجیکٹ ڈائریکٹر،انجینیئر احمد ندیم،انجینیئر محمد اقبال بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button