Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کا انوکھا حکم

سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے معلوماتی چینل کو سبسکرائب کروانے کےلئے افسروں اور ملازمین کےلئے حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب رائے منظور نے پنجاب کے تمام ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن آفیسر کو اپنے چینل سبسکرائب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کو کہا گیا ہے کہ تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو چینل سبسکرائب کرنے کا پابند کریں۔
سپیشل ایجوکیشن ملتان کے ذرائع کےمطابق احکامات نہ ماننے والے سٹاف کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں چینل سبسکرائب کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں ملی ، لیکن چھوٹے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان پر چینل سبسکرائب کرنے کے حوالے سے کافی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔



















