Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 لگا دی

لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ پنجاب کے 4 شہروں میں جمعہ 11 اکتوبر سے اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہو گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 4 شہروں میں امتحانی مراکز کے گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ، امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

چار شہروں میں قائم 116 سب سینٹرز میں 15,000 امیدوار مختلف امتحانات میں شریک ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button