زکریا یونیورسٹی میں ایمرجنسی نافذ؛ طلباء کے کارڈ فوری بنانے کی ہدایت، میڈیکل سنٹر کو فرسٹ ایڈ کی تیاری مکمل کرنے کا حکم

زکریا یونیورسٹی کے آر او ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئیے اقدامات شروع کر دئیے گئے۔
یونیورسٹی اوقات مین صرف ایک مین گیٹ ہی کھلا ہو گا، تمام شعبہ جات کے چئرمین کو کہ دیاگیا ہے کہ فوری طور ہ اپنے عملے اور طلباء کے کارڈز بنائے جائیں اور انکو ہدایات دی جائیں کہ ہر وقت وہ کارڈ اپنے گلے میں ڈال کر رکھیں، شعبہ جات میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں۔
اسی طرح الیکٹریکل ونگ کو کہا گیا ہے کہ تمام لائیٹیں جلد از جلد ٹھیک کی جائیں، مہمانان کے شناختی کارڈ گیٹ پر رکھے جا رہے ہیں اور انکی آمدورفت کی انٹری کی جا رہی ہے۔
میڈیکل سنٹر کو کہا گیا ہے کہ میڈیکل فسٹ ایڈ کی پوری تیاری رکھی جائے، رہائشی لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والوں کینٹینوں پر کام کرنے والوں کے سپیشل انٹری کارڈ بنائے جائیں گے۔
ڈاکٹر مقرب کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کے ان احکامات کو باد از جلد پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر اقبال اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے تمام متعلقہ شعبوں کو ان ہدایات پر جلد از جلد عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔




















