Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبے بھر کے سکولوں میں ایمرجنسی نافذ

سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے اسکولوں میں اہم اور فوری نوعیت کے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری ہدایات کے مطابق تمام اسکولوں میں صبح کی اسمبلی کو تا حکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کے بڑے اجتماعات سے گریز کیا جا سکے، تمام اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سیف سٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کو بروقت اطلاع دی جا سکے۔
اس اقدام کا مقصد اسکولوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے کو مؤثر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل طور پر فعال رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کیمروں کی کارکردگی یقینی بنائی جائے اور نگرانی کا نظام مؤثر رکھا جائے۔

محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو اسکولوں کے اکاؤنٹس میں فوری فنڈز منتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے تاکہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی مالی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

مزید برآں تمام اسکولوں کو فوری طور پر سکیورٹی گارڈ تعینات کرنے اور ان کی ڈیوٹی مرکزی گیٹ پر لگانے کا حکم دیا گیا ہے، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں باقاعدہ ایمرجنسی ڈرلز کروائی جائیں اور طلباء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے عملی مشق اور آگاہی فراہم کی جائے۔

اساتذہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کو کسی بھی احتجاج یا جلوس میں شریک نہ ہونے دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button