Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اساتذہ کو جدید سیفٹی سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کو سیف سٹی سسٹم سے جوڑنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ ان کے موبائل فونز میں پینک بٹن کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پولیس، سیف سٹی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ لاہور سمیت اب تک ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد اساتذہ اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ صوبے بھر کے 3 لاکھ سے زائد اساتذہ کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں تمام اساتذہ کو اس جدید سکیورٹی نظام کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اے کیٹیگری اسکولز کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی سیف سٹی سے لنک کر دیے گئے ہیں

نئے نظام کے تحت تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور اساتذہ محض ایک بٹن دبا کر فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button