ضمنی انتخابات : ملتا ن ریجن کا سکیورٹی پلان جاری

ملتان ریجن میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔
جس کے تحت ملتان کے حلقہ PP-217 اور لودہراں کے حلقہ PP-224 اور PP-228 کے لئے 6707پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔
ملتان کے حلقہ PP-217کے لئے 2363جبکہ لودہراں کے دوحلقوں 224 اور 228کے لئے 4344 پولیس افسران سکیورٹی امور سر انجام دیں گی۔
لیڈیز پولنگ اسٹیشنز کے لئے لیڈیز سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔
ریزرو اور ایلیٹ ٹیمیں بھی پر امن ضمنی انتخابات کے لئے ہمہ وقت تیار اور متحرک پوزیشن میں ہوں گی۔
ان انتظامات کا مقصد ضمنی انتخابات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں پرامن ضمنی انتخابات ہمارے لئے بڑا چیلنج ہیں ۔
پولیس ان چیلنجرز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ صاف شفاف،پرامن ماحول،قانون کی عملداری کو ہرصورت یقینی بنایا گیا ہے ۔
انتشار،بد نظمی اور اشتعال کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریجن میں دفعہ144کے تحت ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش کی سختی سے ممانعت ہے۔




















