Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ: تبادلوں کے لئے جمع کرائی گئی 46 ہزار سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئیں

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے جمع کی گئی ,56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، ان درخواستوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر مسترد کیا گیا ہے، جن میں غیر قانونی یا غیر تسلی بخش وجوہات شامل ہیں۔

آن لائن تبادلوں کیلئے 28 ہزار اساتذہ تبادلوں کیلئے منتخب ہی نہ ہوسکے، 18 ہزار اساتذہ کی درخواستیں مسترد کردی گئی، تبادلوں کیلئے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ ہی تبادلوں کیلئے منتخب ہوسکے، ابھی تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور ہوئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button