سیلاب متاثرہ کاشتکاروں میں گندم کے بیج کی تقسیم
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے ڈی جی خان بستی ماموری میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور سیلاب متاثرہ کاشتکاروں میں گندم کے بیج تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر کامران نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار ملک پاکستان کی فوڈ سکیورٹی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے زراعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔جامعہ زرعیہ ملتان نے کاشتکار بھائیوں کی اس مشکل گھڑی میں ساتھ نبھانے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کی ، جس کے مطابق 200 کاشتکار بھائیوں میں گندم کا بیج تقسیم کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ اکڈیمیا انڈسٹری پروجیکٹ کے تحت 145ایکٹر کے لیے کنٹریکٹ فارمنگ کی تعداد اور بیج کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
زرعی یونیورسٹی ملتان کے ماہرین سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کو مفت معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
مزید کہا کہ مجھے اور میری ٹیم کو بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج ہم سیلاب زدہ لوگوں کے ساتھ ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے، اس لئے ہم تمام کسانوں کی گندم کے پورے موسم میں رہنمائی کریں گے۔
اس کے علاوہ کچن گارڈننگ کے لئے سبزیوں کی پنیری بھی تقسیم کی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر کامران نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اس اقدام کو خوب سراہا، اور کہا کہ غازی یونیورسٹی بھی اس اقدام میں ان کے ساتھ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان پنجاب حکومت کی ہدایت پر گندم اگاؤ مہم میں بھرپور شرکت کر رہی ہے۔
زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلبا گندم کی پیداوار میں اضافہ کی قومی مہم میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بطور انٹرنی کام کر رہے ہیں۔جس سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر محکمہ زراعت توسیع ڈی جی خان کا پورا عملہ موجود تھا ، جنہوں نے کسانوں کی رہنمائی کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیرہ غازی خان مہر عابد،ڈاکٹر محکم حماد،قاسم قریشی،ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔