Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے کیسز کے لئے اجلاس طلب

سرکاری کالجز کی سنیارٹی نمبر ایک تا 256 تک کی 151 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے کیسز کی پری پی ایس بی /سکروٹنی کمیٹی ون کا اجلاس نو دسمبر 2024 کو طلب کرلیاگیا،جس کی صدارت سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری سروسز کی زیر صدارت نو دسمبر 2024 کو منعقد ہوگا، جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی 151 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے گریڈ بیس کی ترقی کے کیسز پیش ہونگے۔

اس پری پی ایس بی اجلاس میں صوبائی سلیکشن بورڈ میں پیش کرنے کے لیے کیسز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button