زکریا یونیورسٹی؛ سلیکشن بورڈ اجلاس: 40 سے زائد اساتذہ کو پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی

زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی صدارت میں ہوا ،جس میں متعدد شعبوں کے اساتذہ کی ترقی کےلئے انٹرویو کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق بورڈمیں312سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے جو صبح 10 بجے شروع ہوئے او آخری اطلاع تک جاری تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاکٹر عبدالستار ملک کو پروفیسر آف الیکٹریکل انجینئرنگ بنانے کی سفارش کی گئی، تاہم ان کی ترقی اور تعیناتی عدالتی فیصلے سے مشروط کردی گئی۔
اجلاس میں وائس چانسلر نے ڈاکٹر عبدالستار ملک کی خدمات کو سراہا ، اور کہا کہ ستار ملک بہت محنتی اور قابل آدمی ہیں، یونیورسٹی کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
جسٹس شہباز رضوی نے ڈاکٹر عبدالستار کو سراہا اور کہا کہ ملک یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں، اور ایسے افراد کی وجہ ادارے بنتے ہیں۔
ان کے علاوہ شعبہ ایگر ی انجینئرنگ کے ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر اظہر انعام کو ایسوسی ایٹ پروفیسر ، ڈاکٹر شعیب کو پروفیسر آف ایگری انجینئرنگ ، ڈاکٹر صوبیہ چوہان پلانٹ پتھالوجی پروفیسر، ڈاکٹر سفینہ ناز کو پروفیسر آف ہارٹی کلچر بنانے کی سفارش کی گئی ۔
ڈاکٹر ماجد کو ایسوسی ایٹ پروفیسر فوڈ سائنسز ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار کو ایسوسی ایٹ پروفیسر ایجوکیشن ، ڈاکٹرطاہر اشرف کو ایسوسی ایٹ پروفیسر آئی آر، ڈاکٹر شہزادہ فہد قریشی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ ایگرانومی کے ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر حسیب الرحمان، ڈاکٹر محمد عرفان ، کو ایسوسی ایٹ ، ڈاکٹر سعید مصطفیٰ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کلینکل سائنسز، ڈاکٹر راو عمران حبیب کو ایسوسی ایٹ پروفیسر لا، شعبہ کیمسٹری کے ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر طارق ، ڈاکٹر ایاز ، ڈاکٹر نسیم ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری ، ڈاکٹر سید بلال حسین شاہ پروفیسر ، ڈاکٹر علی سعید اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر اسد اسلم اسسٹنٹ پروفیسر مالیکولر بائیولوجی اور بائیوٹیکنالوجی، ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر اویس ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میتھ، ڈاکٹر شمزہ فاطمہ اور ڈاکٹر بلال ایسوسی ایٹ پروفیسر آف لا ، شعبہ کمپیوٹر سائنسز میں چیئرمین ڈاکٹر مہناج کو پروفیسر اورڈاکٹر خواجہ تحسین ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر شاہد فرید کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی ۔
شعبہ سول سائنسز میں ڈاکٹر شعبان ، ڈاکٹر عون اور ڈاکٹر ساجد کو اسسٹنٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی ، ڈاکٹر سیرت فاطمہ کی آئی بی ایف ، اور ڈاکٹر جیند ظفر کی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تعیناتی رپورٹس واضح نہ ہونے پر نہ ہوسکی ، اور یہ اسامیاں دوبارہ مشتہر کی جائیں گی ۔
ڈاکٹر تسمان پاشا کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی ، سول سائنسز کے ڈاکٹر عبدالرحیم کا بطور پروفیسر کیس مسترد کردیاگیا اور اسامی کو دوبارہ مشتہر کرنے کی سفارش کی گئی ۔
لیہ کیمپس کے تمام ٹی ٹی ایس اساتذہ کی ترقی کی سفارش کردی گئی ، ٹیم بزوٹا نے کامیاب ہونے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ 2019 میں جو اسامیاں بزوٹا نے مشتہر کرائیں تھیں آج ان پر ترقیاں بھی ہوگئیں، جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کردیا مستقبل قریب میں بھی بزوٹا اپنے وعدے پوری کرتا رہے گا۔


















