Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وووینام سیلف ڈیفنس مشقوں کا انعقاد

ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام وووینام ایسوسی ایشن کے تعاون سے وووینام سیلف ڈیفنس مشقیں ڈسڑکٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئیں ، ان مشقوں میں نوجوان مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔
مشقوں کے اختتام پر پرفارمنس کی بنیاد پر مرد کھلاڑیوں میں قطارت خان، منان، اور محمد ادریس جواد اور راحیل خان نے پہلی ، جبکہ اویس، یحییٰ ، حذیفہ، بلند اختر اور رئیس نے دوسری جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں آمنہ خالد، حادیہ کاشف نے پہلی، جبکہ عائشہ، سمارہ ظفر، حمنیٰ اور سکھاں مختار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
دریں اثناء اس موقعہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کی جبکہ خواجہ عمیر اے سٹی مہمان خصوصی تھے۔
عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں سیلف ڈیفنس سے آگاہی کے لیے وووینام کے زیر اہتمام ان مشقوں کے انعقاد کیا گیا ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔
رانا ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کا دفاع تبھی مظبوط ہوسکتا ہے جب ہمارے نوجوان اپنےدفاع پر عبور رکھتے ہونگے۔
خواجہ عمیر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں ہر ایک کو سیلف ڈیفنس کی ضروت ہے۔اس طرح کی مشقیں بہت ضروری ہیں یوم دفاع پاکستان کا دن ہمیں اس دفاع کی یاد دلاتاہے جس کو مضبوط کرنے کے لیے نوجوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سووئنیرز تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button