Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار

زکریا یونیورسٹی کے علوم اسلامیہ اور اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ” اقبال کا پیغام اور آج کا نوجوان” کا یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے انعقاد ہوا، پروگرام میں کینیڈا سے آئے ہوئے ماہر اقبالیات ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اقبال کی نوجوانوں کے لئے امید افزا فکر اوران کی شاعری پر گفتگو کی۔

تقریب سے ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ و لسانیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے بھی خطاب کیا، نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات نے سر انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button