Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صحت مند طویل العمری کی جینیاتی بنیاد اور مالیکیولر بیالوجی بارے سیمینار

انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار منعقد کروایا گیا۔

سیمینار کا عنوان’’ صحت مند طول العمری کی جینیاتی بنیاد اور مالیکیولر بیالوجی ‘‘تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سویڈن سے آئے ہوئے مہمان سپیکر ڈاکٹر محمد اصغر نے اپنی ریسرچ کے بارے آگاہ کیا ، جس میں انہوں نے طویل العمری اور کم عمری کے جینز کے گروپوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا ۔

انہو ںنے کہاکہ طویل العمری میں کروموسومز کے ٹیلومرز بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہو ںنے مزید کہاکہ ہمارا طرز زندگی ہمارے جینز پر اور کروموسومز کے ٹیلومرز پر اثر ڈالتا ہے۔ اگر ہم قدرتی اور سادہ غذا کھائیں اور فزیکل ایکسرسائز کو معمول بنالیں تو ہم صحت مند لمبی عمر حاصل کرسکتے ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیما ء محمود صاحبہ نے اس بات پر زور دیا کہ پودوں سے بہت سارے ایسے انٹی آکسیڈینٹس حاصل ہوتے ہیں، جو ایجنگ پراسس کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مہمان سپیکر ڈاکٹر محمد اصغر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیت سے وقت نکالا اور ایک اچھوتے موضوع پر خطاب کیا۔

شرکاء میں فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن اطہر، پروفیسر ڈاکٹر احمد اکرم، ڈاکٹر نوشین نورالہی، ڈاکٹر کوثر حسین شاہ، ڈاکٹر مبشرعزیز ، ڈاکٹر قمر سعید، ڈاکٹر صائمہ شہزادی، ڈاکٹر فریحہ لطیف ، ڈاکٹر محمد عبیداللہ اور ڈاکٹر اسد اسلم موجود تھے۔

جبکہ سیمینار میں انسٹیٹیوٹ آ ف باٹنی، انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف مائیکروبیالوجی کے طلباء طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button