ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام اور سمیڈا کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام اور سمیڈا کے زیر اہتمام اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور کیریئر کونسلنگ اور جاب پلیسمنٹ سنٹر اشتراک سے سیمینار کچہری کیمپس میں منعقد ہوا ، جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سمیڈا کے نئے منصوبے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایس ایم ایز کو ہینڈ ہولڈنگ اور کیپیسٹی بلڈنگ پر مبنی سیمیناروں اور ورکشاپوں میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ا۔
س پروگرام کے تحت وزیر اعظم پاکستان کی کامیاب جوان سکیم سے استفادہ کرنے والے نوجوانوں کو بھی کاروباری ٹریننگ دی جائے گی۔
اس سلسلے میں ایچ ای سی اور سیمیڈا کے درمیان ایم او یو بھی سائن کیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں سازگار کاروباری ماحول کی تشکیل اور نئے کاروباروں کی ترغیب کے لئے تمام قومی اداروں کے مابین اشتراک عمل کو بنیادی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔
کاروباریت کے فروغ کیلئے قومی تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ایک ملک گیر تحریک کے طور پر مشترکہ کانفرنسوں، سیمیناروں، ٹریننگ پروگراموں، مذاکروں اور تحقیق سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا سمیڈا، طلبا و طالبات کو کاروبار شروع کرانے کیلئے پری فیزیبلٹی سٹڈیز اور بزنس پلانز کی تیاری میں مدد کے علاوہ ضروری تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرہا ہے۔
ویمن یونیورسٹی اس لحاظ ہے سر فہرست ہے کہ جنوبی پنجاب میں اپنے طالبات کو بزنس کے ابتدا کےلئے عملی تربیت دے رہی ہے، ان کی رہنمائی کےلئے سیمینار ورکشاپ منعقد کررہی ہے ، جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گی ۔
ڈاکٹر عظمی قریشی نے طالبات کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاشرے کے علمی کارکن ہیں معاشرتی برائیوں پر قابو پانے کیلئے امن اور ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دے اور کوشش کریں کہ مثبت رویہ کو اپنائیں اور معاشرے کی خدمت کریں۔
سیمینار کے ریسوس پرسن معروف موٹیوٹر ثقلین سحر نے طالبات کو کاروبار کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کرنے کیلئے مختلف کاروباری اداروں میں انکی بطور اننٹرن تقرری پر زور دیا، اور کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے نئے کاروباری اداروں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے اس مقررہ تربیتی پروگراموں میں اکائونٹنگ، بک کیپنگ، کاسٹ مینجمنٹ ، امپورٹ ایکسپورٹ اور کاروبار شروع کرنے کے لوازمات سمیت تمام کاروباری موضوعات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو پی ٹی سی ایل کے مختلف شعبوں میں انٹرشپ کے مواقع مہیا کیے جائے گے، اور کیریئر کونسلنگ سنٹر ویمن یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے طالبات کو فری لیکچرز بھی دییے جاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگراموں میں شرکت کرنے کے خواہاں افراد کیلئے رجسٹریشن کا ایک آن لائن نظام متعارف کروایا گیا ہے ، جس کے تحت ہرکوئی اپنی دلچسپی کے تربیتی پروگرام میں شرکت کیلئے اپنی رجسٹریشن کروا سکتا ہے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ ارشاد ڈاکٹر نوشین اور دیگر اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی ۔


















