جامعہ زکریا : "زرعی شعبے کو لاحق موسمیاتی خطرات اور ٹیکنالوجی کا استعمال ” کے موضوع پر سیمینار

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز ، شعبہ ہارٹی کلچر ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور گروٹیک اسلام آباد کے اشتراک سے ایک روزہ نیشنل سیمینار کا انعقاد کیاگیا، سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
مقررین نے زرعی شعبے کو لاحق موسمیاتی خطرات اور دیگر مسائل کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضروریات پر زور دیا۔
طلباء نے سٹیلائٹ مانیٹرنگ اور ریموٹ سینسنگ کے استعمال اور طریقہ کار میں گہری دلچسپی لی۔
شعبہ ماحولیاتی سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالواحد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت میں جدت لائی جاسکتی ہے، اور زرعی اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جاسکتا ہے ۔
سیمینار کے کنوینر ڈاکٹر محمد دائود اور ڈاکٹر عامر نواز نے طلباء کو سٹیلائٹ مانیٹرنگ ، ریمورٹ سینسنگ اور آرٹیفشل انٹیلیجنس میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
سیمینار سے سی ای او فیصل بلال اور ڈاکٹر طارق نے بھی خطاب کیا۔


















