Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"آرٹ آف سلیکشن اے ریسرچ ٹاپک” کے موضوع پر ویمن یونیورسٹی میں ورکشاپ کا انعقاد

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ بعنوان” آرٹ آف سلیکشن اے ریسرچ ٹاپک "منعقد ہوئی۔

اس ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر فریحہ اور ڈاکٹر حنا منیر تھیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی مہمان خصوصی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی معیاری ریسرچ کو فروغ دے رہی اور طالبات کو تازہ موضوع پر ریسرچ کی دعوت دی جاتی ہے ہماری کوشش ہے کہ ایسے موضوعات چنے جائیں جو حالات حاضرہ کے مطابق ہوں، اور ملک کے کام بھی آسکیں تاہم یہ بات حقیقت ہے کہ ریسرچ میں موضوع کا چناؤ سب سے اہم ہوتا ہے ،جس میں اکثر طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ ورکشاپ اس لئے منعقد کرائی گئی کہ طالبات کو رہنمائی مل سکے کس طرح ہم ریسرچ کےلئے اہم موضوع کو چن سکتے ہیں ۔

بطور مہمان سپیکر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایجوکیشن، بی زی یو ملتان تھیں ۔

ورکشاپ سے چیئرپرسن ڈاکٹر حنا منیر ( ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ) نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ایم فل ایجوکیشن کے طالبات کے لیے تحقیق کے موضوع کے انتخاب کی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔

مہمان مقررہ ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار نے تحقیقی موضوعات کے انتخاب کے فن پر اپنا لیکچر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق میں سب سے اہم منزل موضوع کا انتخاب ہے۔ موضوع کیسا ہونا چاہیے اس کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ محقق ایسے موضوع کا انتخاب کرے جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہو، تحقیقی مسائل کی نوعیت پر تبادلہ خیال کیا، جہاں ہمیں تحقیقی موضوعات کے انتخاب، متغیرات کے انتخاب کے لیے آئیڈیاز مل سکتے ہیں۔

کسی تحقیقی مسئلے کے انتخاب کے اقدامات، تحقیق کی اقسام، تحقیق کے اجزاء کو محدود کرنا یا کسی خاص مسئلے پر توجہ مرکوز کرنا جو تمام ماہرین آپ کو کرنے کی سفارش کرتے ہیں ، اور اگر آپ ان کی پیروی طریق کار سے کرتے ہیں تو ، آپ کیلئے ایک ایسا مضمون ڈھونڈنا کافی آسان ہوگا جو آپ کے مفادات کے مطابق ہو۔

انہوں نے کہا کہ موضوع ابجیکٹیو، سمتاتی اور قابل تحقیق ہونا چاہیے۔

ورکشاپ میں ایم فل ایجوکیشن کے 26 کے قریب سکالرز نے شرکت کی ، مہمان مقرر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار نے اس بات کو سراہا کہ ورکشاپ میں طالبات اور فیکلٹی نے بھرپور شرکت کی۔

سیشن کے اختتام پر تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button