Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"کمیونیکیشن اسٹڈیز – اے پیراڈوکس” بارے سیمینار

دی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹرایکٹو سیشن بعنوان "کمیونیکیشن اسٹڈیز – اے پیراڈوکس” پر خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

ٹیچر انچارج ڈاکٹر بینش ذہین نے مہمان مقرر احمد ریاض کا خیرمقدم کیا، جو بطور ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کی ابھرتی ہوئی نوعیت پر زور دیا اور بتایا کہ کس طرح وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آزادی اور روایتی سے ہائبرڈ کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ طالبات کو اس موضوع کی وسعت، مستقبل کے امکانات اور اس سے متعلق عملی مضمرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

سیشن میں ماس کمیونیکیشن کی فیکلٹی ممبران ڈاکٹر دیبا شہوار، لیکچرر سمیرا خالد اور لیکچرر آمنہ فضیل نے شرکت کی۔

لیکچرار سعدیہ طالب نے سیشن کی فوکل پرسن تھیں ، انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button