Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سائبرکرائم بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیراہتمام سائبر کرائم کے بارے میں انتہائی مفید آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے ریسورس پرسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹیگیشن (سائبرکرائم) ملتان تھے۔

ریسورس پر سن نے اپنے خطاب کے دوران سائبر کرائم اور اس کی انجام کے بارے میں طلبہ کی رہنمائی کی۔

انہوں نے طلباء اور فیکلٹی ممبران کو سائبر کرائم سے خود کو کیسے بچانا ہے کے بارے میں مفید طریقوں سے آگاہ کیا ، اور رہنمائی کی کہ ایسے واقعات کی صورت میں کہاں پر رابطہ کیا جائے۔

مزید انہوں نے سائبر کرائم کے خلاف کوششوں بارے بتایا اور ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کی مدد سے متاثر کو مختصر وقت میں انصاف ملنے کی کامیابی کی کیا بتایا۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ طلباء سائبرکرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے آن لائن رابطوں کا خیال رکھیں۔

متاثرہ طالبعلم جامعہ میں موجود ہراسمینٹ مانیٹرنگ آفیسر کو رپورٹ کریں،مزید وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر وِنگ میں بھی رپورٹ درج کروائی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین شعبہ سی ایس ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر عائشہ حکیم،ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر محمد عامر سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button