نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز ملتان کیمپس میں سیمینار کا انعقاد
وفاقی سرکاری نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز ملتان کیمپس کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ای کامرس کی دور حاضر میں ضرورت کے عنوان پر معلوماتی سیمینار ہوا۔
سیدہ انم ماجد نے طلباءو طالبات کو ”فری لانسنگ“ کے حوالے سے ضروری معلومات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اب طلباءپڑھائی کے ساتھ فری لانسنگ کے ذریعے معقول رقم کما کر اپنی پڑھائی کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے طلباءکو ای کامرس میں استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز کے بارے میں بھر پور آگاہی دی۔
مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راو اکمل علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے پروگرامز طلباءو طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر ملتان کیمپس بریگیڈئیر اسد رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس امبر ساجد کی رہنمائی میں ہم طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے بھر پور آگاہی دے کر انہیں اپنے تعلیمی اخراجات خود پورے کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس سے جہاں ان کے والدین پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم ہوگا وہیں ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
سیمینار میں پروفیسر محسن علی خان، سارہ عمیر بچہ، صلاح الدین بھٹو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔



















