نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ” لیڈر شپ اور انٹر پری نیورشپ ” پر سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اورک اور نیب ملتان کے زیر اہتمام "لیڈر شپ اور انٹر پری نیورشپ ” پر سیمینار اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی حلف برادری کی تقریب ہوئی ۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پرو فیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نعمان اسلم تھے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ ہمارے طلباء و طالبات نیب ملتان کے ساتھ ملکر گزشتہ سالوں سے لیڈر شپ کمیونٹی ، انگیج منٹ اور انٹر پری نیورشپ کے مختلف کارنامہ ہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بہترین زرعی یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے اور زرعی جامعہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ بھی اسی ادارہ کے نام رہا ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نعمان اسلم نے کہاکہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے 1999 کی دہائی سے نیب کا ادارہ سر گرم عمل ہے ۔ نیب اپنے ذمہ دار آفیسروں کے ساتھ ملکر کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 10ہزار کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز بنائیں جن کا مقصد تقاریریں ، سرگرمیوں ، مضمون نویسی کے ذریعے طلباء و طالبات کو آگاہی دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ملکر گزشتہ سالوں کی طرح آج کی پروقار تقریر جو کہ نئے کیمپس میں منعقد کی گئی ہے نوجوانوں کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے کہاکہ جامعہ جنوبی پنجاب میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ادارہ ہے یہ سب اچھی لیڈر شپ کی رہنمائی کا ثمر ہے ، ادارہ ریسرچ اور انڈسٹریوں کو ساتھ ساتھ لیکر چل رہا ہے ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشر مہدی اور ڈاکٹر رانا نعیم طور نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات کرپشن کو ختم کرنے کیلئے نیب ملتان کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات کو چاہیے کو وہ اپنے ارد گرد محلوں اور اپنے معاشرے پر ہر قسم کی نظر رکھیں اور معاشرے کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں، اور معاشرے کو کرپشن فری معاشرہ بنائیں جوکہ سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو اپنے اند چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر کرنا ہو گا اور معاشرے کے اندر روایات اور مصنوعات جو کہ اب ناپید ہو چکی ہیں ان کو اجاگر کرنا ہوگا ۔

سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل ملتان نعمان اسلم نے زرعی جامعہ کے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی سے حلف بھی لیا ۔


















