سنئیر ہیڈ ماسٹر میاں منیر احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ ہائی سکول پونٹہ کے سنیئر ہیڈ ماسٹر میاں منیر احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ گورنمنٹ ایم سی سکولوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں، سکولوں اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر لائحۂ عمل تیار کریں۔
اساتذہ کرام اور بچوں کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے، کوتاہی اور غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن اور وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایات کی روشنی میں نئی تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شرحِ خواندگی میں اضافہ اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے۔
دریں اثنا میاں منیر احمد کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر میاں نعیم ارشد، رانا جاوید مصطفی، سیٹھ عمر صدیق، پروفیسر زین رضا، اسلم خان قیصرانی، محبوب اشرف، بہاول قیوم، بہزاد مصطفی، ملک خادم حسین، خالد ایاز اور ملک محمد اکبر ارائیں نے مبارکباد دی ہے۔



















