Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سنئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کا ریجنل پولیس آفس ملتان کا دورہ

سینیئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران نے ریجنل پولیس آفس ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا، اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے ملاقات کی۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے سینئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کو ملتان ریجن میں پولیس کے کام کرنے کے طریقہ کار،امن و امان کی صورتحال، جرائم، کی نوعیت اور پولیس کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ترقی اور جدت کے ساتھ جرائم کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی آئی ہے، پولیس کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہ صرف تربیت کی جارہی ہے ، بلکہ انہیں آئی ٹی کی جدید سہولیات سمیت دیگر سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سر زمین اولیاء ملتان کی خطہ میں جغرافیائی اور تاریخی حثیت ہے ، جس کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے مواقع موجود ہیں، اور دنیا بھر سے سیاحوں کی آمدورفت رہتی ہے۔

اس موقع پر کورس کے شرکاء افسران نے مختلف سوالات کئے ، آر پی او نے ان سوالات کے حوالہ سے افسران کی علمی تشنگی کو دور کیا۔

جاوید اکبر ریاض نے کورس کے شرکاء کو یادگاری شیلڈ دی، افسران نے ریجنل پولیس آفس کے اس مطالعاتی دورہ کو مفید قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button