Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز کی 15 خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی ترقی کےلئے سنیارٹی لسٹ تیار

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر کے کیسز کی سکروٹنی مکمل کرلی، سپشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن منیب الرحمن نے کی 151 ایسوسی ایٹ پروفیسر کے 151 کیسز کی چھان بین کے بعد ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا، جس کے بعد یہ کیسز آج سیکرٹریٹ کوارسال کردیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پری پی۔ایس بی مکمل ہوگئی، جس میں ان تمام کیسز کی سکروٹنی ہوئی، چھان پھٹک کے بعد ان میں پائی جانے والی کمیوں خامیوں سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو آگاہ کر کے انہیں جلد دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی نمائندگی سپشل سیکرٹری منیب الرحمن نے کی، ایک اور اطلاع کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی گریڈ انیس میں ترقی کے سنیارٹی نمبر ایک تا 215 کے کیسز بالکل تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button