پی سی بی کے ڈسٹرکٹ کوچ پر سنگین الزامات

الغازی کرکٹ کلب کے صدر صادق رشید اور المجاھد کرکٹ کلب کے صدر کاشف رضا نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ ڈسٹرکٹ کوچ سلیم شہزاد ملتان کے کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک کر رہا ہے، اپنی اکیڈمی کو مضبوط کر رھا ھے میرٹ کا قتل عام کر رہا ہے۔
اس کا رویہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہتک آمیز اور آمرانہ ھے ،نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی کلب چھوڑ کر اکیڈمیوں کا رخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان کو کہا جا رھا ھے اگر آپ نے اچھی کرکٹ کھیلنی ہے تو اکیڈمی جوائن کر لو۔ملتان کے کھلاڑی مایوس اور تذبذب کا شکار ہیں۔
بعض تو باصلاحیت کھلاڑی کرکٹ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔جو کوچ ماضی میں اچھا کرکٹر نہیں رھا وہ باصلاحیت اور ہونہار کھلاڑیوں کے مستقل کا فیصلہ کرتا ہے۔
خدا کی قدرت ہے ملتان کے کھلاڑیوں اور کلب آرگنائزر میں غم وغصہ پایا جاتا ھے۔اگر پی سی بی اور جنوبی پنجاب ایسوسی ایشن نے اس کے خلاف کاروائی نہ کی اور اس کو ملتان کی کوچنگ سے نہ ہٹایا تو ہم اس کا گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر ہر جگہ محاسبہ کریں گے۔
مجبوراً ہمیں ہائیکورٹ کا رخ کرنا پڑے گا۔اور اس ناپسندیدہ کوچ کو مزید کھلاڑیوں کا قتل عام نہیں کرنے دیں گے اس کی پسند اور ناپسندکو نہیں چلنے دیں گے۔
ہمارا یہ مطالبہ ھےکہ اس ناہل کوچ کو نابینہ ایسوسی ایشن کا کوچ لگایا جائے تاکہ کسی کو کچھ پتہ نہ چلے اور وہ اپنی من مانیاں کرتا رھے۔



















