5 اکتوبر کا دن پورے اہتمام سے منائیں گے : ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلی رانا محمد اسلم انجم چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ,رانا دلشاد علی صد ,راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ایس ای ایس ضلع ملتان اور محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اساتذکو سلام پیش کرتے ہیں اور سیلوٹ کرتے ہیں۔
زندہ قومیں اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سیمینارز ریلیاں اور تقریبات منعقد کرتی ہیں۔
خوشحال استاد ہی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے. اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ اہم کردار اور شعور و آگاہی کو اجاگر کرنا ہے۔
ماہرین تعلیم کے مطابق اس وقت اساتزہ کرام کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے. بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے. اساتذہ کو مختلف معاشی, تعلیمی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے. تعلیم تو حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی نتائج اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ ارباب اختیار اساتزہ کرام کے تمام مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کریں، اور حقیقت پسندانہ پالیسیوں کا اجراء کر کے مستقل کاربند رہیں تاکہ ان کے بہترین نتائج نکل سکیں.




















