ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ویلکم اور الوداعی پارٹی
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی ملتان میں محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی ویلکم پارٹی اور محسن رضا کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب مہمانان خصوصی حافظ محمد قاسم چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان, ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان راؤ محمد جاوید رفیق ,ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان محمد اسلم قیصرانی ,رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب, راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان, رانا الطاف نائب صدر پی ٹی یو ملتان, رانا محمد عدیل ,ایوب صدیقی, ارسلان امیر اے ای اوز سٹی ملتان ,پروفیسر محمد رمضان ,خادم کامران, اراکین سکول کونسل معززین علاقہ اور سکول سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی اساتزہ کرام کی خدمات کو خراج تحسیں پیش کیا۔
انہوں نے اور ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے تمام عہدیداران نے ہمیشہ میل فی میل اساتذہ کرام کے مسائل کے لیے اپنی آواز کو ہر فورم پر بلند کیا ۔